shaheen afridi 27

شاہین آفریدی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے

لاہور شاہین شاہ آفریدی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے بولر بن گئے۔ ملتان میں جاری ایونٹ میں گذشتہ روز 5 شکار کرنے والے پیسر نے ابھی تک 36 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا ہے، افغان لیگ سپنر راشد خان 33، شاداب خان 31، حارث رؤف31، نیپال کے سندیپ لامی چینے 30 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے رواں سال 3 مرتبہ اور مجموعی طور کیریئر میں 4 چوتھی بار ایک اننگز میں 5 شکار کیے۔ لیستھ مالنگا نے یہ کارنامہ 5 بار سرانجام دیا لیکن میچ بھی 295 کھیلے ہیں، شکیب الحسن 308 اور ڈیوڈ ویزے 237 مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے 4،4 بار 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ابھی تک 56 میچز کھیل کر ان کے برابر آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں