169

شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی

گجرات : شوبز دنیا کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے معروف اسلامی اسکالر سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دینی زندگی اختیار کرنے والی بھارت کی مشہور اداکارہ ثناء خان نے اب خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور تصاویر کے مطابق سابقہ اداکارہ نے گجرات شہر میں عالم دین مولانا انس سے شادی کر لی۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ ثنا خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ثناء خان نے گزشتہ ماہ جاری بیان میں کہا کہ وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق گزاریں گی
sana khan

اپنا تبصرہ بھیجیں