104

شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں لہذا نون لیگی راہنماﺅں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے.درخواست کا متن

شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد
پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں لہذا نون لیگی راہنماﺅں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے.درخواست کا متن

لاہور : حکومت پنجاب نے مسلم لیگ نون نے پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے. نون لیگ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو توسیع کیلئے درخواست دی تھی درخواست کے متن میں درج تھا کہ پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں لہذا دونوں راہنماﺅں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے.
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لیے پیرول دیا گیا سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی.
انہوں نے کہا کہ والدہ کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی شہبازشریف کو پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دینی ہی نہیں چاہیے تھی پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے ادھر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لوگ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے افسوس اور دعا کیلئے آنا چاہتے ہیں.

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا آج رہائی کا آخری دن ہے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیرول پر رہائی یکم دسمبر تک تھی اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضلع نہیں چھوڑ سکتے پولیس اہلکاروں کو دونوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیارہائی کے وقت میں جیل واپسی کا سفر شامل نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں