166

شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو انجیو گرافی کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے کو سینے میں درد کے باعث پہلے ہولی فیملی اور بعد میں آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا، جہاں شیخ رشید احمد کی انجیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

ایک دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد طبعیت بہتر ہونے اور میڈیکل رپورٹس ٹھیک آنے پر ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو صحت یاب قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں