Hareem Shah 13

شیخ رشید کے ساتھ تصاویر میں موجود لڑکی کون ہے؟تصاویر لیک کس نے کیں؟حریم شاہ نے بتا دیا

لاہور : کچھ روز قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں،کہا گیا تھا کہ ان تصاویر کو لیک کرنے کے پیچھے پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ہیں، یہ بھی کہا گیا کہ تصاویر میں موجود لڑکی بھی حریم شاہ ہے،یہ تصاویر حریم شاہ کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کی گئیں، ان تمام باتوں میں کتنی صداقت ہے، معروف ٹک ٹاک حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ غلط چیزوں کو میرے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے، میرے نام کے ساتھ جوڑا جاتا ہے،اور اب میں اس چیز سے بہت تنگ آ چکی ہوں،اسی سلسلے میں اب ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیاہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی میڈیا پر کچھ لانا ہو گا خود لاؤں گی، میں چیزوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گی۔

میرے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ کچھ بھی بول سکتی ہوں۔ انہوں نے عوام کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری جان بخش دیں کیونکہ آپ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ شیخ رشید کی ذاتی تصاویر لیک کرنے کے پیچھے آپکا نام لیا جا رہا ہے کیونکہ آپ کے ان سے پرانے تعلقات ہیں اور آپ کی ان سے ویڈیو کال پر بات ہوتی ہے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلقات ہونا اور بات ہونا ایک الگ چیز ہے۔حریم شاہ کا مزید کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہوں اس لیے بہت سے لوگوں سے رابطہ رہتا ہے۔میرے جعلی اکاؤنٹ بنا کر وہاں سے چیزیں پوسٹ کر کے مجھے بدنام کیا جاتا ہے۔حریم شاہ کا شادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا،جب بھی میری زندگی میں کوئی آیا تو سب کو بتاؤں گی، آج تک کسی کی ہمت نہیں ہو سکی کہ مجھے شادی کی پیشکش کر سکے۔:

اپنا تبصرہ بھیجیں