20

صدر اشرف غنی کا عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

صدر اشرف غنی کا عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

کابل : افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد پاکستان کے دورہ کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانستان کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں، دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان غربت کا خاتمہ ،فلاحی بہبود اولین ترجیح ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کا تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کافروغ اورمعاشی سرگرمیاں ہمارے مفاد میں ہیں،افغان عوام کی ترقی کیلئے جنگ بندی اہم ہے ، افغانستان کے عوام جنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں۔افغان صدر نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں