38

عائزہ خان کا لوگوں کولباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ

: اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے نہ صرف خود لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دیا۔دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو فیس ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیاجارہا ہے۔ تاہم فیس ماسک کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ نایاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں تو یہ حال ہے کہ یہاں یاتو سرجیکل ماسک دستیاب ہی نہیں یا پھر اتنے مہنگے ہیں کہ لوگوں کی پہنچ سے ہی دور ہوگئے ہیں۔س صورتحال میں اداکارہ عائزہ خان نے لوگوں کو سرجیکل ماسک سے قطع نظر اپنے لباس سے میچنگ کپڑے کا بنا ہوا ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ روز عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے لباس سے میچنگ ماسک لگائی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں