93

عمران خان سے میں کہوں گا کہ ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ ہمیشہ مانگتے ہی رہو جب سے اس شخص نے کھیلنا شروع کیااور اسپتال بنائے تب سے مانگتا ہی رہا ہے،جاویدمیانداد کاویڈیو کلپ وائرل

عمران خان سے میں کہوں گا کہ ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ ہمیشہ مانگتے ہی رہو
جب سے اس شخص نے کھیلنا شروع کیااور اسپتال بنائے تب سے مانگتا ہی رہا ہے،جاویدمیانداد کاویڈیو کلپ وائرل

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار پاکستان کے عوام کے ساتھ ٹیلی فون لائن پر بات کرنے اور ان کے مسائل سننے کا عندیہ دیا جس کے بعد اس اقدام کے حوالے سے مثبت اور منفی تجزیے ہونے لگے۔بہت زیادہ لوگوں نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔تاہم اس موقعہ پر جب وزیراعظم کے ٹیلی فونک رابطے کی مہم عروج پر تھی تو اسے سوشل میڈیا پر بھی خوب ٹرول کیا جا رہا تھا۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے دوست اور ساتھی کھلاڑی جاوید میانداد کی ایک ویڈیو کا کلپ خوب وائرل ہوا ہے جس میں جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں عمران بھائی سے یہی کہوں گا کہ ہماری تو قسمت میں ہی یہی لکھا ہے کہ ہمیشہ مانگتے رہو،کیونکہ اس شخص نے بچپن سے ہی جب سے کھیلنا شروع کیااور اسپتال بنائے بندہ مانگتا ہی رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں