MARYAM NAWAZ 98

عمران خان کے استعفے تک پی ڈی ایم کیا کرے گی؟ شیڈول تیار

لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 31 جنوری تک مہنگائی مارچ ہوں گے، میں نے شیڈول تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے سینیئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ ’’پی ڈی ایم نے 31 جنوری تک وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا ، کیا اپوزیشن سردی ختم ہونے کا انتظار کر رہی ہے یا اتنے لمبے وقفے کی کوئی اور وجہ ہے؟‘‘۔
جس کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ’’ اس وقفے میں مہنگائی مارچ ہوں گے۔ میرا شیڈیول تیار ہو گیا‘‘۔

maryyam nawaz
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم عوام کی عدالت میں جاچکے، اب ان کو پیچھے جانا پڑےگا، ایم پی ایز سے گلہ کیا جلسہ گاہ چھوٹی رکھی،لوگوں کوسڑک پر کھڑا ہونا پڑا،شدید سردی اور حکومتی فاشسٹ ہتکھنڈوں کے باوجود لاہوریوں نے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی۔

صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مریم نوازاور بلاول بھٹو ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنی اپنی جماعت کے قائدین کو پیش کردیں گے۔ حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے، اگر مستعفی نہیں ہوئی تو پھر سربراہی اجلاس میں یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردے گا۔

پی ڈی ایم جماعتوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کل فقیدالمثال جلسہ مینارپاکستان میں منعقد ہوا، جہاں سیاسی مقاصد کا اعلان کیا گیا، انہی مقاصد کے تسلسل کیلئے پی ڈی ایم سربراہان نے متفقہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں