19

عمر شریف کا فلم بنانے کا اعلان، شان اور فیصل قریشی ہیرو ہونگے

کامیڈی کے شہنشاہ اور شہرت یافتہ فنکار عمر شریف نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے میں بھی بہت جلد فلم بنا رہا ہوں، جس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، میں اس فلم کے مرکزی کرداروں میں شان اور فیصل قریشی کو دیکھنا چاہتا ہوں۔

فلم کی شوٹنگ دبئی، ابو ظہبی، کویت اور پاکستان میں کی جائے گی۔ عمر شریف اب تک 6 فلمیں بنا چکے ہیں اور وہ تمام فلموں میں ہیروتھے یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہ مرکزی کردار ادا نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں