80

عوام کی نیب سے توقع ہے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کی نیب سے توقع ہے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملزمان کو روز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے، شریف اور زرداری کرپٹ نہیں تو پھر پاکستان کرپشن فری ملک ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اگر انہیں سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا ایسے میں نیب پر ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیا فائدہ ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں