19

فارن فنڈنگ:الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو نوٹس جاری

سلام آباد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی مبینہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اور سکروٹنی کمیٹی کو نوٹس جاری کر دیا ٗ اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دئیے کہ حکمران جماعت ایک سال سے ریکارڈ دینے سے انکاری ہے ٗ الیکشن کمیشن کے خیبر پختونخواہ ممبر ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ سکروٹنی کمیٹی نے کیا خود کوئی ریکارڈ اکٹھا کیا ہے؟ سماعت 22مارچ تک ملتوی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق اکبر ایس بابر کی درخواست پر سماعت ہوئی ٗ لیکشن کمیشن ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کے وکیل انے الیکشن کمیشن سے سکروٹنی کمیٹی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی استدا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں