hasasan ali 66

حسن علی فٹنس مسائل سے نجات نہ پاسکے

لاہور :فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے رائونڈ سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار فاسٹ بولر حسن علی کمر کی تکلیف سے ابھی تک مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور پی سی بی کے میڈیکل پینل کی تجویز پر انہوں نے کل سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حسن علی نے کمر کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد ابھی تک قائد اعظم ٹرافی کے 2 میچز میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی ہے، سندھ کے خلاف میچ میں انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی جب کہ ناردرن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صرف 6.2 اوورز کرانے کے بعد ہی گرائونڈ سے باہر چلے گِئے تھے، اس میچ میں انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جگہ عثمان صلاح الدین اب سینٹرل پنجاب کی کپتانی کریں گے جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بلوچستان کی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے ، ان سے پہلے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ اور اوپنر عمران بٹ بلوچستان کی ٹیم کے کپتان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں