35

فر فر انگریزی بولنے والے ”جہاں گرد“کی بھکاری کے حلیے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل انگریزی کی شوقین ریسٹورنٹ مالکان کے لیے بہترین امیدوار سامنے آ گیا

فر فر انگریزی بولنے والے ”جہاں گرد“کی بھکاری کے حلیے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
انگریزی کی شوقین ریسٹورنٹ مالکان کے لیے بہترین امیدوار سامنے آ گیا

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو ماڈرن خواتین نے اپنے ریسٹورنٹ منیجر سے انگریزی میں بات کی اوراس کی انگریزی اچھی نہ ہونے پر اس کا مذاق اڑایا۔اس پر سوشل میڈیا پر کچھ ایسا طوفان آیاکہ دونوں خواتین کو اس ویڈیو کی تردید کے حوالے سے ایک اور ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔
تاہم اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک ادھیڑ عمرجہاں گرد شخص جو کہ حلیے سے بھکاری لگتا ہے مگر کاغذ وغیرہ چن کرپیٹ پوجا کرتااور لاہور کی سڑکوں پر جہاں گردی کرتا نظر آتا ہے وہ فرفر انگریزی بول رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں