50

قیادت کے حکم پر آخر دم تک ملک کو بچانے کی خاطر آزادی مارچ کا حصہ رہیں گے ،مولانا عبدالرحمن رفیق

مشکل وقت میں قیادت اور کارکن دوقالب یک جان ہیں حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے پلان بی کے منتظر ہیں،امیر جے یوآئی کوئٹ.قیادت کے حکم پر آخر دم تک ملک کو بچانے کی خاطر آزادی مارچ کا حصہ رہیں گے مشکل وقت میں قیادت اور کارکن دوقالب یک جان ہیں حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے پلان بی کے منتظر ہیںان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مفتی روزی خان شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب ایوبی مفتی عبدالسلام رئیسانی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی قاسم خان خلجی مولوی جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے اسلام آباد آزادی مارچ کے دوران کوئٹہ کے یونٹوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت پورے ملک اور اداروں کیلئے مشعل راہ ہے ان کی تجاویز پر عمل کرنے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے انہوں نے تمام جمہوری قوتوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی بہتر انداز میں اپنا موقف پیش کررہی ہے وہ اس وقت قوم کی ترجمان ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمہ تک جمعیت علماء اسلام کے شاہین صفت اور متحرک کارکن اپنی جماعت کے ساتھ پر عزم کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی جنگ لڑرہی ہے اور ان کی ہمدردی اور دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں