160

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا جوابی وار، بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید
بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا جوابی وار، بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپاہی شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو شدید جانی نقصان کی اطلاعات ۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی ہے ۔ بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول پرکھوئی رٹہ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں پاک فوج کےدوجوان لانس نائیک طارق اورسپاہی زروف شہید ہوئے ہیں ۔ پاک فوج نےبھارتی فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا ہے ،جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایاگیا ہے ۔ پاک فوج نےفائرنگ کرنےوالی بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی اطلاعات ملنے پر پاکستان میں فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔

اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بھارت ایک مرتبہ پھر خطے میں امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا جس مقصد کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جس کے تحتبھارت پلوامہ طرز پر ایل او سی ، ورکنگ باونڈری پر کسی بھی قسم کے ایکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جبکہ اب ایل او سی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ ان اطلاعات کو تقویت پہنچا رہی ہے ۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج اور کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی ایک وجہ لداخ اور دوکلام کے واقعات کے بعد ہونے والی ہزیمت کی وجہ سے بھارت پر پڑنے والا اندرونی اور بیرونی دباو بھی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھڑک ماری اور کہا تھا کہ نریندر مودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا حکم دے دیا ، جس پر پاکستان نے بھی فوری بھرپور ردعمل دیا ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی حرکت سے قبل گزشتہ برس فروری میں دیے گئے پاکستان کے موثر جواب کو یاد رکھے۔
اب پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن سے نمٹنے کے لیے پاک فوج پوری طرح تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں