36

لاہور،وزیر اعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں عام سماعت کی پیشکش نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی: فردوس عاشق دیکھتے ہیںکل پارلیمنٹ میںکون اپنی بات کی لاج رکھتے ہوئے استعفی جمع کراتا ہے،مولانا کا ملین مارچ دراصل سکس ملین ڈالربچائو مارچ ہے ،پریس کانفرنس

لاہور،وزیر اعظم کی فارن فنڈنگ کیس میں عام سماعت کی پیشکش نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی: فردوس عاشق
دیکھتے ہیںکل پارلیمنٹ میںکون اپنی بات کی لاج رکھتے ہوئے استعفی جمع کراتا ہے،مولانا کا ملین مارچ دراصل سکس ملین ڈالربچائو مارچ ہے ،پریس کانفرنس

احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں سیاسی دیہاڑی داروں کا اجتماع ہوا۔مولانا کا ملین مارچ دراصل سکس ملین ڈالر بچائو مارچ ہے ۔یہ درد اسرائیل کی مخالفت کا نہیں بلکہ اقتدار سے محرومی کا ہے۔ جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا انکے خلاف تو مولانا بات تک نہیں کرتے۔مولانا بتائیں کہ کس کے اشارے پر بیک ڈور ڈپلومیسی کیلئے اسرائیل اپنا نمائندہ بھیجا۔
جب تک مظلوم فلسطینیوں کو انکا حق نہیں مل جاتا تب تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا عمران خان کا موقف سب پر واضح ہے ۔پی ڈی ایم کی احتجاجی سیاست استعفے دینے سے شروع ہوئی اورفارن فنڈنگ کیس سے ہوتی ہوئی اسرائیل مخالف ریلی پر منتج ہوئی ہے ۔دیکھتے ہیں قومی اسمبلی میں سپیکر کے پاس جا کر اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے استعفیٰ کون دیتا ہے۔
اب پی ڈی ایم اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ نہ پاس کر پا رہی ہے نہ ہی برداشت کرپا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے فارن فنڈنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کیس کی عام سماعت کا اعلان کرکے پی ڈی ایم کے ان سیاستدانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی جنہوں نے بڑی مشکل سے پھیپھڑوں کا زور لگا کر یہ غبارہ پھلایا تھا۔
تحریک انصاف اپنے ڈونرز کی فہرستیں اور رسیدیں الیکشن کمیشن میں پیش کر چکی ہے۔جو لوگ پی ٹی آئی کے خلاف آہ و بکا کر رہے تھے اب اپنی رسیدیں الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔مولانا کو چاہئے کہ مدارس کے چندوں کی رسیدیں پیش کریں ۔ پی ٹی آئی کا دامن صاف ہے ، انشا اللہ عوام کی عدالت میں سرخروہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نام کے شریف ہیں اندر سے انکی سیاہ کاریوں سے عوام آگاہ ہیں۔
اکبر ایس بابرکو انہوں نے اپنے لئے ڈھال بنایا۔یہ لوگ ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسا بت تراشتے ہیں۔صحافیوں کے سوالوںکا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا نیب کا ایک پراسس ہے ، نیب کو نہ کسی کیس کو درج کرنے سے پہلے حکومت کی مشاورت کی ضرورت ہے نہ کیس ختم کرنے کے لئے۔چوہدری برادران ہمارے اتحادی ہونے کے ناطے مل کرسینیٹ الیکشن لڑیں گے اور پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی ملکر ہی اداکاروں اور کٹھ پتلیوں کو شکست دیں گے۔
کسی بھی جمہوری عمل کے اندر سیاسی جماعتیں جمہوریت کا حسن ہیں۔اپوزیشن کے بغیر سیاست کے رنگ پھیکے ہیں۔پی ڈی ایم نے اپنی حرکتوں سے اس حسن کو گہنا دیا ہے ۔پی ڈی ایم والے مولاناکے شکنجے میں جکڑے گئے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پیچھے رہ گیا اور نوٹ کو عزت دو آگے نکل گیا ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں