104

لاہور، موٹرسائیکل ہو یا کار، بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان

لاہور، موٹرسائیکل ہو یا کار، بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان
لاہور میں 8 ٹیمیں تشکیل، وارڈنز کو خصوصی ہدایات جاری
اوسی
لاہور کے مکین ہوجائیں تیار،، بغیر ماسک ڈرائیونگ پر چالان ہوگا،،
وی او
چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور سید حماد عابد کے مطابق دوران ڈرائیونگ ماسک نہ پہننے والوں کو چالان ہونگے۔ کارروائی کےلئے آٹھ مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹیمیں مختلف مقامات پر کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، آٹھ خصوصی ٹیمیوں کے علاوہ شہر بھر میں تمام وارڈنز بھی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے۔
کار میں ایک سے زائد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ وباء کے پیش نظر ٹریفک پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کرائے گی۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ماسک پہنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں