110

ماسک کیوں نہیں پہنا،غیر ملکی سیاحوں سے سرعام پش اپ کروائے گئے سیاحوں کی سڑک کنارے پش اپس نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ماسک کیوں نہیں پہنا،غیر ملکی سیاحوں سے سرعام پش اپ کروائے گئے
سیاحوں کی سڑک کنارے پش اپس نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کورونا وا ئرس کی دوسری لہر تو کہیں تیسری لہر عروج پر ہے۔اور اب تک اس نے دوسری سے تیسری شکل بھی اختیار کر لی ہوئی ہے کہ ماہرین کے مطابق ہر ملک اور وہاں کے باسیوں کے لیے اس کی ہیئت کچھ مختلف طرح کی ہے۔کورونا ویکسین بھی مارکیٹ میں ا ٓچکی مگرپھر بھی اس موذی وبا پر ہم کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
طبی ماہرین کی طرف سے اس موذی مرض سے بچنے کا کوئی بہترین حل ابھی تک سامنے ا ٓ سکا ہے تو وہ سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک کا استعمال ہے۔ہر ملک میں ماسک پہننے اور دوسروں سے سماجی دوری رکھنے کی ہدایات کی جا رہی ہے۔دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سمیت ماسک کے استعمال کی اس قدر سختی ہے کہ لوگوں پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔آج سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف شہر میں ریسلرز کو بھیجا گیا تھا جو لوگوں کی پٹائی کر کے انہیں ماسک پہننے کی ترغیب دے رہے تھے اور اب انڈونیشیا کے جزیرے بالی کی ایک ویڈیو دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے جس میں لوگوں کو سڑک کنارے پش اپس نکالتے دیکھا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں