45

ماہرہ اور فہد کی ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار

کراچی: ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ رواں برس کی بڑی فلموں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے اور لوگ اس فلم کا اتنی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں کہ اسے ریلیز سے قبل ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا۔

فہد مصطفیٰ اورماہرہ خان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے دونوں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا لہذا جب فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘کا اعلان کیا گیا تو لوگ بے تابی سے اس فلم کا انتظار کرنے لگے.

گزشتہ روز ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ مسلسل 3 ماہ کی شوٹنگ کے بعد بالآخر شوٹنگ کا اختتام ہوا۔ اس کے ساتھ ہی جہاں ماہرہ خان نے فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی وہیں فہد مصطفیٰ نے ہدایت کارنبیل قریشی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ مسلسل 3 مہینے تک شوٹنگ کرنے کے بعد ہماری حالت ایسی ہوگئی ہے.

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کے مداح فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کا سن کر نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اریبہ نامی خاتون نے لکھا سال کی سب سے بڑی فلم کی شوٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ میں اپنی خوشی اور بے چینی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی انشااللہ اس کے ساتھ ہی اریبہ نے فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں