shohaib Akhtar 87

محمد عامر کو میرے حوالے کریں، شعیب اختر کا ٹویٹ

لاہور: محمد عامر کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کا سوشل میڈیا پر چرچا ہورہا ہے۔ کرکٹ شائقین نے عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی پر افسردگی کا اظہار کیا۔ سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ ’’محمد عامر کو ضائع مت کریں ،اسے میرے حوالے کریں اور دیکھیں کہ وہ گراؤنڈ میں کیسے کمال دکھاتا ہے‘‘۔twite

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد عامر کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے ٹرینڈ بھی چلایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے، پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔
محمد عامر نے کہا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا، پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے، میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ محمد عامر کا ذاتی ہے، پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ محمد عامر کو زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بھی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور اس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بھی سکواڈ میں انھیں شامل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں