47

محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دیکر فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر گینگان لوپیز کو شکست دیکر دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی ۔ ریفری نے 8ویں راﺅنڈ میں محمد وسیم کو فاتح قراردیا ۔

محمد وسیم آٹھوں راﺅنڈ میں اپنے حریف پر حاوی رہے ۔ ریفریز نے متفقہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قراردیا ۔ محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی یہ دسویں فتح ہے ۔

باکسر عامر خان بھی اس موقع پر محمد وسیم کاحوصلہ بڑھانے کیلئے موقع پر موجود تھے ۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کرسپرفلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

8 راونڈز پرمشتمل میچ میں محمد وسیم کو75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں