20

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

لاہور:محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں