maryyam nawaz 22

گلگت بلتستان کے الیکشن میں ناکامی، مریم نواز کا ردِعمل آ گیا

گلگت:اسٹریٹجک لحاظ سے اہم خطے گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلہ میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پولنگ اور گنتی کے عمل کے دوران چند بے ضابطگیوں اور مبینہ دھاندلی کے بارے میں شکایت کی ہے جو زیادہ تر پر امن رہی۔
اسی حوالے سے مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا نہ پہلے کوئی وجود تھا نہ اب ہے۔اسکو بھیک میں ملنے والی چند سیٹیں دھونس، دھاندلی، مسلم لیگ ن سے توڑے گئے۔
امیدواروں اور سلیکٹرز کی مرہون منت ہیں۔وفاق میں موجود حکمران جماعت کو پہلی بار یہاں ایسی شکست فاش ہوئی ہے۔

یہ شکست آنے والے دنوں کی کہانی سنارہی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ ہارنے والوں کو “لوٹا پارٹی” سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں