151

مریکا نے ایمن الظواہری کے داماد کی گرفتاری پر70لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا عبد الرحمان المغربی ایران میں روپوش ہیں‘2006میں المغربی کے جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی تھی

مریکا نے ایمن الظواہری کے داماد کی گرفتاری پر70لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا
عبد الرحمان المغربی ایران میں روپوش ہیں‘2006میں المغربی کے جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی تھی

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں القاعدہ کے راہنما عبد الرحمان المغربی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 70 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کر دیا ہے. المغربی کا شمار القاعدہ کے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے اور وہ تنظیم کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے داماد ہیں مسلح تنظیموں کے ماہرین المغربی کو’ ’لومڑی“ کے طور پر بیان کرتے ہیں جو بھیس بدلنے اور نظروں سے اوجھل ہونے میں مہارت رکھتے ہیں.
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق 2006 میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ عبدالرحمان المغربی کو پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز کہا کہ الظواہری کے داماد عبدالرحمان المغربی اب بھی زندہ ہیں اور ان کی تلاش میں مدد دینے اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والواں کو 70 لاکھ ڈالر تک کا انعام دیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے ایسی معلومات فراہم کرنے کے بدلے میں پیش کی تھی جس سے القاعدہ کے اس رہنما کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی جو اس وقت ایران میں ہے المغربی کو الظواہری کا دست راست سمجھا جاتا ہے اس کی ایک وجہ الظواہری کا داماد ہونا بھی ہے تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ القاعدہ نے 2006 کے بعد جاری ہونے والے بیانات میں کہیں بھی المغربی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی.
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلیک لسٹ کرنے اور دہشت گردوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے انعامات کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اور القاعدہ کے مابین سٹریٹجک شراکت داری کا پتہ چلا ہے. انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن دہشت گردی کے لیے حمایت کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گا انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اس دہشت گردی کے اتحاد کو کچلنے کے لیے امریکہ کا ساتھ دیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں