37

معروف ٹک ٹاکر جوڑی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا کراچی میں نامعلوم افراد نے مسکان شیخ ،ریحان جان سمیت چار افراد کو قتل کر دیا

معروف ٹک ٹاکر جوڑی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
کراچی میں نامعلوم افراد نے مسکان شیخ ،ریحان جان سمیت چار افراد کو قتل کر دیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف ٹک ٹاکر مسکان شیخ کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پپش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر مسکان شیخ سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا گیا کہ کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کارپر فائرنگ کر کے 4 افراد کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں دورانِ علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے۔جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامر خان کے ناموں سے کی گئی، جو مسکان شیخ کے ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے تھے۔بعدازاں ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے فائرنگ کے واقعے متعلق مفصل بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کار پر فائرنگ کا واقعہ صبح پونے پانچ بچے پیش آیا۔
واردات میں ایک موٹرسائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا،سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے کار کا پیچھا کرنے کے بعد اس پر فائرنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں