101

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہائی حد کو پہنچ چکے، دفترخارجہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہائی حد کو پہنچ چکے، دفترخارجہ
بھارتی مظالم سے سب سے زیادہ کشمیری بچے متاثرہیں، عائشہ فاروقی
اوسی
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کہتی ہیں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم انتہائی حد کو پہنچ چکے،، عالمی برادری کو بھارتی قابض افواج کی بربریت کا نوٹس لینا ہوگا،،، یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ اٹھایا ہے،،
وی او
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے گلگت بلتستان میں بدھ تہذیب سے متعلق بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے الزامات تاریخی حوالوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے برعکس ہیں،،
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل پر تشویش ہے،، مقبوضہ کشمیر میں بچے بھارتی مظالم سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں،،، کشمیری مسلسل نو ماہ سے فوجی لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے عالمی رہنماؤں کی توجہ مقبوضہ وادی کی صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔ بھارت کورونا کی آڑ میں وہاں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ گلگت بلتستان میں بدھ مت تہذیب سے متعلق بے بنیاد الزامات لگا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نہیں ہٹا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع ایک حل طلب مسئلہ ہے جسے یو این قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری حل ہونا چاہیے،،

اپنا تبصرہ بھیجیں