corona 82

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 84 افراد کا کورونا سے انتقال،2 ہزار 972 کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد :ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 84 افراد کا کورونا سے انتقال ہو گیا جب کہ 2 ہزار 972 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں شدت کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 84 انتقال کر گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 39 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 62 لاکھ 16ہزار 60 ہو گئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 972 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 16.59 ہو گئی، این سی او سی کے مطابق پشاور دوسرے نمبر پر 13.34 ہو گئی، این سی او س کے مطابق میر پور تیسرے نمبر پر 9.40 ہو گئی، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آزاد جموں کشمیر میں 11.4 ، بلوچستان 14.2، گلگت بلتستان 1.5 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 3.6 فیصد، کے پی 8.1 ، پنجاب 3.8 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 10.6 ہو گئی، لاہور 4.71، راولپنڈی 5.36، فیصل آباد 4.27، ملتان 3.74 ، کراچی 16.59 ، حیدر آباد 8.71 ہو گئی، پشاور 13.34، سوات 5.88، ایبٹ آباد 8.25 فیصد ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق میر پور میں 9.40 فیصد، مظفرآباد 1.92 فیصد ہو گئی، این

اپنا تبصرہ بھیجیں