25

مولانا فضل الرحمان کو ایک ویڈیو بھیجی گئی جس کو دیکھنے کے بعد وہ پنکچر ہوگئے مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو کہا کہ آپ نے میرے پلے کچھ نہیں چھوڑا، میری وہ چیزیں سامنے آ گئی ہیں جو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کو ایک ویڈیو بھیجی گئی جس کو دیکھنے کے بعد وہ پنکچر ہوگئے
مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو کہا کہ آپ نے میرے پلے کچھ نہیں چھوڑا، میری وہ چیزیں سامنے آ گئی ہیں جو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ایک ویڈیو بھیجی گئی جس کو دیکھنے کے بعد وہ پنکچر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کہہ رہے ہیں کہ ہم فوج کی بالادستی قبول نہیں کریں گے۔
اداروں نے جرائم کیے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کے ہم مخالف ہیں لیکن پھر اچانک یہ خاموش کیسے ہو گئے۔بندہ سوچ ہی لیتا ہے کہ دس دن پہلے میں کیا بات کر رہا تھا،زبان پلٹتے ہوئے خوش تو شرم ہونی چاہئیے۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بہت اچھل رہے تھے پھر ایک ویڈیو بھیجی گئی کچھ لوگوں کو۔مولانا صاحب وہ ویڈیو دیکھتے ہی پنکچر ہی ہو گئے جس کے بعد انہیں کہا گیا کہ بیک گئیر لگائیں اس سے پہلے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے۔
جس پر مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو کہا کہ آپ نے میرے پلے کچھ نہیں چھوڑا، میری وہ چیزیں سامنے آ گئی ہیں جو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں