12

مکہ میں عرب نسل کے خوبصورت گھوڑوں کا مقابلہ حسن

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں خوبصورت عربی النسل گھوڑوں کے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

عربی النسل گھوڑوں کے درمیان ہونے والے خوبصورتی کے مقابلے میں مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تین روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول کے آخری روز جیوری کی جانب سے خوبصورت گھوڑوں کو بالترتیب پوزیشن دی گئیں اور نہیں گورنر نے انعامات سے بھی نوازا۔

فیسٹیول میں عربی روایات کے مطابق ادب اور شعر و شاعری سے متعلق محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان گھوڑوں کی خوبصورتی کو بیان کرنا تھا۔تین دن تک جاری رہنے والے مقابلے میں گھڑ سواروں سمیت دلچسپی رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی اور گھوڑوں کی بہترین پرورش پر مالکان کو داد بھی دی۔ گھڑ سواری کے ادارے کے تحت زیر تربیت خواتین کو بھی انعامات دئیے گئے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے بہت سے شہری اس شوق سے وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں