33

میراڈونا کی موت سے متعلق طبی رپورٹ سامنے آگئی فٹ بالرکے جسم میں منشیات یا الکوحل استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے: جوڈیشل حکام

میراڈونا کی موت سے متعلق طبی رپورٹ سامنے آگئی
فٹ بالرکے جسم میں منشیات یا الکوحل استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے: جوڈیشل حکام

ارجنٹینا کے آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی موت سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ میراڈونا نے موت سے قبل کوئی منشیات استعمال نہیں کی تھیں، ان کے جسم میں منشیات یا الکوحل استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل حکام کا کہنا ہےکہ میرا ڈونا ڈپریشن اور پریشانی سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے کئی دوائیں استعمال کررہے تھے لیکن موت کے بعد ان کے جسم میں کسی قسم کی الکوحل اور ممنوعہ منشیات نہیں پائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موت کے بعد میرا ڈونا کے خون اور پیشاب کے نمونے بھی حاصل کیے گئے تھے اور یہ طبعی رپورٹ اسی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔
سائنٹیفک پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میرا ڈونا کو دل، گردے اور پھیپھڑے کی بیماریاں لاحق تھیں ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ میرا ڈونا کی موت کے بعد اس کیس کی تحقیقات کرنے والے حکام ان کی موت کے پہلوؤں کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں اور اب تک فٹ بال سٹار کی موت کی کوئی مشکوک وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میرا ڈونا کی موت کا سبب دل کا دورہ تھی ۔ واضح رہےکہ ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر میراڈونا نومبر میں 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں