IMRAN KHAN 42

مینار پاکستان پر 10 جلسے کرلیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے ، یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں ، یہ مجھے جانتے نہیں میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ موجودہ سیاسی صورتحال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن تصادم چاہتی ہے حکومت ان کو تصادم کاموقع فراہم نہیں کرے گی ، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلیےاب عوام کی زندگیاں خطرےمیں ڈال رہی ہے ، مینار پاکستان پر 10 جلسے کرلیں،حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، ہمیں عوام کی فکر ہے اسی لیے جلسے کو سروس فراہم کرنیوالوں کے خلاف مقدمات قائم کریں گے لیکن ہم جلسہ نہیں روکیں گے کیوں کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے ، ان کو خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو ان کے کارنامے سامنے آتے رہیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں لاہورمیں سرکاری زمینوں پرقبضے کےخلاف جاری آپریشن پر بھی گفتگو ہوئی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری زمینوں پرقبضےکرنیوالوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ، ہر جگہ قبضہ مافیا کے پیچھے سیاسی لوگوں کا ہاتھ ہے ، کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں ملے گا ، قبضہ مافیاکےخلاف ایکشن ملک بھرمیں تیزکریں گے۔ ترجمانوں کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کی فٹ بال کک اور جوڈو کا بھی ذکر ہوا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ فردوس پنجاب جاکر بہت ایکٹیوہوگئی ہیں ، تحریک انصاف کے لوگوں کو اسی جنون کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں