141

نالائق وزیراعظم اور نیب نے پاکستان کی بدنامی کرائی اورمعیشت تباہ کی،ترجمان (ن)لیگ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام میں قید ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے بغیر کسی جرم، ریفرنس یا الزام کے حمزہ شہباز کو قید کررکھا ہے، نیب اب تک حمزہ شہباز کے خلاف کوئی الزام، ٹھوس ثبوت اور شواہد پیش نہیں کرسکا، نالائق وزیراعظم اور نیب نے مل کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی اور ملک کی معیشت تباہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں