20

نشے کے عادی سفاک باپ نے تین بچوں کو پھانسی لگا دی

ناگور: بھارت میں نشے کے عادی سفاک باپ نے اپنے 3 کم سن بچوں کو پنکھے سے لٹکا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی ریاست راجھستان میں اہل محلہ کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس کو گھر سے 7 سالہ سیما، 5 سالہ منیشا اور 3 سال وشال کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں کو نشے کے عادی باپ نتھو رام نے ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلادیا۔

شہر ناگور کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کی مزدور ماں چوکا دیوی کام سے گھر واپس آئی تو تینوں بچے پنکھے سے لٹکے ہوئے تھے۔ ماں کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ قاتل باپ فرار ہو گیا جس کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

محنت مشقت کرکے اپنے بچوں کو پالنے والی ماں نے بتایا کہ کام پر جانے سے پہلے 600 روپے اپنے شوہر کو دیئے تھے تاکہ گھر کے لیے راشن لے آئے، نشے کے عادت میں مبتلا شوہر نے مبینہ طور پر ان پیسوں سے شراب خرید کر پی لی ہوگئی اور بھوک سے شور مچانے والے بچوں کو قتل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں