ishaq dar 94

نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف7انکوائریوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود اور دیگر کے خلاف 7 انکوائریز کی منظوری دے دی گئی ہے. نیب بورڈ اجلاس میں سابق ڈائریکٹرو ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ سی ڈی اے اسد اللہ فیض، شاہد مرتضیٰ بخاری اور سی ڈی اے کے 5 سابق ملازمین کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی.
سی ڈی اے ملازمین پر غیرقانونی طریقے سے کلینک کیلئے مختص پلاٹ کو کمرشل مقاصد کیلئے الاٹ کرنے کا الزام اور قومی خزانے کو 91.
964ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے نیب اعلامیہ کے مطابق سابق سفیر بلغاریہ صوفیہ اے ایس بابر ہاشمی کے خلاف بدعنوانی اور سفارتخانہ کے دیگر عملے محمد طفیل قاضی کے خلاف بھی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی.

اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی جن میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سید طلعت محمود اور دیگرکے خلاف دو اانکوائریوںجبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ لیاقت جمنازیم کے افسران ‘اہلکاران اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری شامل ہے. نیب بورڈ نے پاکستانی سفارتخانہ ٹوکیو جاپان کی عمارت کی فروخت کا معاملہ مزید کارروائی کیلئے وزارت خارجہ کو بھجوا نے کی منظوری دے دی نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جاوید اقبال نے کہاکہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں