201

نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: نیب نے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف فیصلہ دیا، ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشنز دیں جس کے باعث ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہذا عدالت لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں