corona 5

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تحت احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا کل سے نفاذ ہو گ

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تحت احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کل سے ہو گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی کا نفاذ کل سے ہو گا۔ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔
شادی کی تقریبات کُھلی فضا میں منعقد کرنے کی اجازت ہو گی۔ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری تک رہے گا۔ خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یہ اعلان بھی کر رکھا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کی وجہ سے ہر قسم کے بڑے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کوئی بھی ایسا اجتماع جس میں 300 سے زائد لوگ شریک ہوں، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جبکہ محدود پیمانے پر منعقدہ اجتماع میں بھی کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔ گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیس کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکومتی کمیٹی کے فیصلوں میں مداخلت کی قائل نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تمام شہری بشمول آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان این سی او سی کے فیصلوں پر عمل کریں۔ تمام پاکستانیوں پر لازم ہے کہ این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں، کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔ مزید کہا گیا کہ بڑے اجتماعت کی وجہ سے کسی شخص کی کرونا سے جان گئی تو منتظم کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ عدالت نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت پر اعتماد کرنا ہوگا، یہ عدالت بھی حکومتی فیصلوں کے تابع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں