131

نیلم منیرخیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام سے متاثر

پاکستانی فلم اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے آبائی صوبے خیبر پختونخوا میں ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر روایتی لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کی چادر بھی اوڑھ رکھی ہے۔
نیلم منیر نے اس تصویر اور ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے خیبرپختونخواہ کے تعلیمی نظام کی تعریف کی۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’پشاور میں مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، میں خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نطام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے کہ یہاں کہ بچے مفت میں بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ ان اسکول کے اساتذہ بھی خیبر پختونخوا کو بہتر طور پر تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں