49

وحید مراد کی یادیں فراموش نہیں کر سکا: مصطفی قریشی

لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ وحید مراد مرحوم کے ساتھ کم ہی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا وہ کیسا فنکار تھا اسکے بارے میں کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس بیت گئے ان کی یادیں آج تک فراموش نہیں کرسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنس وحید مراد کلب، احمدرشدی کلب اور رنگ و روپ کے زیر اہتمام منعقدہ وحید مراد ایوارڈز 2019 تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عجب گل ، سعید رضوی، شوکت زمان ، نعیم حبیب ، اظہر جاوید و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، شائقین کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں