iMRAN kHAN 27

وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی انڈسٹری کوسال2021ء کا تحفہ دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی انڈسٹری کو سال2021ء کا تحفہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے فکس ٹیکس رجیم میں31 دسمبر2021تک توسیع کردی،تعمیراتی شعبے کا یہ بڑ ا مطالبہ تھا، سرمایہ کاری کیلئے ذرائع آمدن نہ پوچھنے کی مدت میں بھی توسیع کردی ہے۔ انہوں نے تعمیراتی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں ہم نے تعمیراتی شعبے کو کاروباری رعایت دی اس میں اب تک ایف بی آر میں 186ارب کے پراجیکٹ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، 116ارب کے ابھی ڈرافٹ کے اوپر ہیں، پنجاب میں اس کے علاوہ 163کے شروع ہوچکے ہیں جبکہ136ارب کی منظوری کا عمل جاری ہے۔
پنجاب میں اس سے 1500ارب کی سرگرمی شروع ہوگی جس سے اڑھائی لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسی طرح خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی کام جاری ہے۔ تعمیراتی شعبے کو پیکجز دیے تاکہ تنخواہ دار طبقہ جو گھر نہیں بنا سکتے تھے وہ بھی گھر بنا سکیں گے۔ پاکستان میں پہلی بار گھر بنانے کیلئے بینک فنانس کررہے ہیں، بینکوں نے دسمبر2021ء تک 378ارب تعمیراتی شعبے کیلئے مختص کیے،گھروں پر حکومت نے سبسڈی دی ہوئی ہے۔

پانچ مرلے کے گھر پر پانچ فیصد اور10مرلے کے گھر پر7فیصد سود ہوگا۔ ہماری حکومت نے30 ارب روپے کم گرانٹ پرغریبوں کیلئے سبسڈی دیں گے، جس کے تحت پہلے ایک لاکھ گھروں پر تین لاکھ فی گھر گرانٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں شہروں کے پہلی بار ماسٹرپلان بن رہے ہیں۔ نئے ماسٹرپلان اس لیے ضروری کہ شہر پھیل رہے، اسی طرح فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ آرہا ہے، زرعی زمینیں کم ہوتی جارہی ہیں، اس لیے ماسٹرپلان ضروری ہیں۔

اس سے زیادہ اہم چیز لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کررہے ہیں، کراچی لاہور، اسلام آباد کی اگست تک ڈیجیٹائزکردیا جائے گا۔ اب سے زیادہ ہماری تعمیراتی انڈسٹری انتظار کررہی تھی، یہ تعمیراتی شعبے کا بڑا مطالبہ تھا۔ سال 2021ء کی خوشخبری ہے کہ تعمیراتی شعبے کے فکس ٹیکس 31رجیم میں دسمبر2021 تک توسیع کردی ہے، ایک اور توسیع دی ہے، سرمایہ کاری کیلئے 30 جون 2021ء تک کردی ہے، جو پراجیکٹ 30 ستمبر2023ء میں تکمیل ہونی تھی اس کو ایک سال توسیع کردی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا کی وجہ سے معاشی حالات کو شدید دھچکا لگا، لیکن پاکستان میں تعمیراتی انڈسٹری کو کھول دیا، جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں