114

وزیراعظم عمران خان پرسوں لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان پرسوں لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان پرسوں ( جمعہ)لاہور آئیں گے،وزیرا عظم عمران خان دورہ لاہور میںاہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی سردار عثمان بزدار صوبے کے امور پر بریفنگ دیںگے ۔
وزیراعظم بورڈ آف ریونیو اورہیلتھ کارڈ زکے حوالے اجلاسوں کی صدارت کریںگے ۔عمران خان شیخوپورہ گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد اورپنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم کا گزشتہ دورہ لاہور وزیراعلی عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں