41

وزیراعظم نے الیکشن کمشن عہدیداروں کے نام تجویز کردیئے

لاہور: وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمشن کے عہدیداروں کے نام تجویز کردیئے گئے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو تجویز کردہ ناموں کا مراسلہ بھیجوا دیا۔وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کیلیے نام تجویز کر دیئے۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں اس کے علاوہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

یادرہے اس سے قبل اپوزیشن لیڈر اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خط میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تین ناموں کی تجویز دی گئی ہے۔یف لیکشن کمشنر تعیناتی کیلئے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے شامل کئے گئے ہیں۔ شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میری نزدیک یہ شخصیات چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے اہل ہیں۔

شہباشریف نے موقف اختیار کیا کہ خط چیئرمین سینٹ کے چیئرمین اور سپیکر قومی اسمبلی کے 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں لکھا۔ خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام بھی تحریر ہیں۔ سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں