38

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے پر معاشی ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں