ijlass 136

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ‘مفتی کفایت اللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے راہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے.

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے صبح چار بجے گرفتار کیا تھا. مفی کفایت اللہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او ایکٹ کے تحت مانسہرہ پولیس نے گرفتار کیا تھا.

گرفتاری کے چند روز بعد مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا تھا پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا ‘وفاقی کابینہ نے نیب اور امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری بھی دی جس کے تحت منی لانڈرنگ اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا.

گزشتہ دنوں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایف بی آئی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس معاہدے کی مخالفت بھی کی تھی کیونکہ اس سے سیاسی تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں. کابینہ اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی نوشہرہ کینٹ کے قریب ریلوے کی 9.7 کنال زمین پر نوشہرہ ملٹری لینڈ نے کثیر المنزلہ عمارت کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس وزارت دفاع اور وزارت ریلوے میں تنازع پیدا ہوا تو یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا تھا.

کابینہ نے گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف اقدام کے لئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی تین سال کے لئے تعیناتی کی منظوری دے دی۔
گلگت بلتستان حکومت نے ٹمبر مافیا سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت سے فورس تعینات کرنے کی درخواست کی تھی‘اجلاس میں اسلام آباد میں کورونا آئسولیشن ہسپتال کو فعال کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے، فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی اور قائم مقام چیئرمین ایف بی آر کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی کابینہ کو بیرونی قرضوں کے علاوہ فارن فنڈ کے استعمال پر بریفنگ اور پیمرا کونسل آف کمپلینٹ کی تشکیل نو کی منظوری کی سمری موخر کردی گئی.

ملک میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر اجلاس میں تفصیلی بحث ہوئی معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو تازہ صورت حال پر بریفنگ دی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں اور نجکاری کمیٹی کے24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی.

اپنا تبصرہ بھیجیں