35

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہو گئی عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا،سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہو گئی
عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا،سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر سرکاری مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے خود کو احتیاطی طور پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہاں پر واضح ہو کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں خاصے متحرک رہے،کئی اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔عثمان بزدار کی دن میں کئی لوگوں سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں