42

وزیراعلیٰ پنجاب نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی

پنجاب حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں