28

وفاق کو سندھ کے ہسپتالوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے ہسپتالوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کبھی سندھ کے جزیرے اور کبھی سندھ کے ہسپتال، یہ تماشا نہیں چلے گا۔ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ بہترین طریقے سے چلا رہی ہے۔ اندرون اور بیرونِ ملک سے لوگ بہترین علاج کے لئے کراچی کے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں غریب اور متوسط طبقے کے لئے مفت اور معیاری علاج ہوتا ہے۔ ہسپتالوں کی نجکاری کرکے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے۔ پہلے ہر چیز مہنگی کی اور اب علاج کو بھی مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی قبول نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔ عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے غیر آئینی آرڈیننس کے ذریعے ہسپتالوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے پمز اور پولی کلینک اسلام آباد کا کیا حل نکالا ہے؟ آٹھ سالوں میں پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں کتنے معیاری اسپتال قائم کئے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں