SUSHANT SINGH 176

وہ مجھے مار دیں گے، سشانت کی موت سے قبل کال سامنے آ گئی

نئی دہلی سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا جہاں اپنے آخری ایام میں اپنی دوست ریا چکرورتی کو مختلف اوقات میں فون کالز کیں۔ جب کہ آنجہانی اداکار نے خود کو ماردینے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔بھارتی شوبز کے ستارے سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کی ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
اس کیس کو پولیس نے خودکشی قرار دیا تاہم دیگر تحقیقاتی ادارے اس کی مختلف زاویوں سے انکوائری کر رہے ہیں۔ایسے میں بھارتی میڈیا میں نئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جنھوں نے اس کیس کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے فون کا ریکارڈ دیکھا گیا جس میں انھوں نے اپنے آخری ایام میں اپنی دوست ریا چکرورتی کو مختلف اوقات میں فون کالز کیں۔
ایسے میں تحقیق دانوں کے سامنے ایک اور حہرت انگیز بات سامنے آئی ہےکہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی بہن کو ایمرجنسی کال کر کے انہیں خود سے درپیش خطرے سے آگاہ کیا۔سشانت نے خوف کے عالم میں کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے یہ لوگ مجھے پھنسائیں گے۔خیال رہے کہ اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی اس سے قبل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں تھیں اور صارفین سمیت اہل خانہ بھی ان کو سشانت کے قتل کا ذمہ دار مانتے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں جہاں اداکار کے ذہنی امراض سے متعلق دوائیں لینے کا انکشاف ہوا وہیں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس پر انسداد منشیات کے ادارے این بی سی نے کچھ شواہد ملنے پر سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا تھا۔
خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو ایسی چیٹس ملی تھیں جن میں ریا چکروتی کی سشانت سنگھ کے لیے منشیات خریدنے کا ذکر تھا۔ پولیس نے یہ اسکرین شاٹس نیشنل نارکوٹکس بیورو کے ساتھ شیئر کیے تھے۔ ریا چکروتی سے تفتیشی ادارے تین دن سے پوچھ گچھ کر رہے تھے تاہم وہ اطمینان بخش جوابات نہیں دے پائی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں