54

ویکسین کی پرائیویٹ درآمد کی اجازت دینے پر فواد چودھری کا وضاحتی بیان آگیا

لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور کورونا ویکسین لگوا لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے لیکن کروڑں لوگوں کو ویکسین ایک منظم طیقہ سے ہی لگائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور ویکسین لگوا لیں، اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں