37

ٹماٹر کی مہنگائی اننگز جاری، کراچی میں نرخ 250 روپے کلو تک پہنچ گئے

ٹماٹر کی مہنگائی اننگز جاری، کراچی میں ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد 250 روپے کلو تک پہنچ گئے۔

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہو گئیں، ڈبل سینچری مکمل ہونے کے بعد بھی قیمتوں میں استحکام نہ آ سکا، تین روز میں ٹماٹر مزید 70 روپے اضافے سے 250 روپے کلو ہو گئے۔

سبزی فروش کہتے ہیں جب تک سپلائی بہتر نہیں ہوگی ریٹ کم نہیں ہو سکتے۔ کراچی سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں کے مطابق ایران سے ٹماٹر کی سپلائی کے بند ہونے، بلوجستان کی پیداوار کا ختم ہو جانا اور سندھ میں ٹماٹر کی فصل میں تاخیر کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ٹماٹروں کی قیمت 400 روپے کلو تک پہنچ گئی تھی جس کے سبب شہریوں نے ٹماٹر خریدنے ہی بند کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں